علوم الدین

اسلامی علوم کی جامع تعلیم - بنیادی عقائد و فقہ سے لے کر جدید مسائل تک

کورس کی تفصیلات

کورس کی خصوصیات:

  • جدید دور کے تقاضوں کے مطابق درس نظامی
  • مختصر ترین وقت اور مفید ترین طریقہ تدریس
  • دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے دینی علوم حاصل کرنے کا نادر موقع
  • مکمل ترجمہ و تفسیر صحاح ستہ کی مربوط تدریس
  • سوموار سے جمعرات دو گھنٹے لائیو کلاسز بذریعہ زوم ایپ
  • ہفتہ وار اسائنمنٹ بھی حل کروائی جاتی ہے
علوم الدین کورس پوسٹر

برصغیر کے دینی مدارس میں اسلامی علوم وفنون سکھانے کے لیے مقرر کردہ نصابِ تعلیم کو عموماً درسِ نظامی کہا جاتا ہے۔ ہم جدید دَور کے تقاضوں کے مطابق بہترین نصاب کو بہترین طریقہ تعلیم کے ساتھ پیش کر رہے ہیں اور اسے -علوم الدین- کا نام دے رہے ہیں۔ یہ آٹھ سیمیسٹرز پر مشتمل چار سالہ کورس ہے۔جس میں قرآن وحدیث کے ساتھ ساتھ عربی گرائمر میں صرف ونحو، نیز تفسیر، اصولِ تفسیر، اصولِ حدیث،اصولِ فقہ، وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔

یہ کورس ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اسلام کی بنیادوں کو مزید گہرائی میں سمجھنا چاہتے ہیں اور انہیں عملی زندگی میں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

نصاب (Curriculum)

سمسٹر 1

الاساس

بنیادی درجہ

کورس کا مقصد:

اسلامی علوم کی بنیاد اور قرآن مجید کے ساتھ عام تعارف

نصابی مضامین:
  • قرآن (سورۃ الفاتحہ، سورۃ یونس اور سورۃ ھود)
  • حدیث (نخبۃ الاحادیث)
  • نحو (ابتدائی قواعد النحو)
  • صرف (ابتدائی قواعد الصرف)
سمسٹر 2

البناء

تعمیری درجہ

کورس کا مقصد:

عربی زبان کے قواعد اور قرآن کی تفہیم میں بہتری

نصابی مضامین:
  • قرآن (یوسف، رعد، ابراھیم، حجر اور نحل )
  • حدیث (مشکوٰۃ المصابیح؛ حصہ اول، منتخب کتب)
  • نحو (قواعد النحو حصہ اول)
  • صرف (قواعد الصرف حصہ اول)
سمسٹر 3

الوثاق

مضبوط بنیاد

کورس کا مقصد:

احادیث اور عقائد کے ساتھ زبانی مہارتوں میں اضافہ

نصابی مضامین:
  • قرآن (مریم، طہ، الانبیاء، الحج، المؤمنون، النور اور الفرقان )
  • حدیث (مشکوٰۃ المصابیح؛ حصہ اول، منتخب کتب)
  • نحو (قواعد النحو حصہ دوم)
  • صرف (قواعد الصرف حصہ دوم)
سمسٹر 4
کورس کا مقصد:

علوم الدین میں گہری تفہیم اور اصولی علم کی بنیاد

نصابی مضامین:
  • قرآن ( زمر تا حدید )
  • حدیث (سنن النسائی؛ منتخب کتب، مشکوٰۃ المصابیح؛ حصہ دوم، منتخب کتب)
  • نحو (شرح ابنِ عقیل، جزء اول)
  • اصولِ فقہ (اصول فقہ پر ایک نظر، الوجیز فی اصول الفقہ)
  • منطق (تیسیر المنطق، مرقاۃ)
سمسٹر 5

الرباط

ختم کرنے والا درجہ

کورس کا مقصد:

اسلامی علوم میں مکمل ماہریت اور اعلیٰ درجے کی تخصص

نصابی مضامین:
  • قرآن (سورۃ البقرہ اور آل عمران؛ تفسیر جلالین)
  • حدیث (سنن الترمذی اور سنن ابن ماجہ؛ منتخب کتب)
  • نحووصرف (شرح ابنِ عقیل، جزء ثانی)
  • اصولِ بلاغہ(البلاغۃ الواضحۃ)
  • اصولِ حدیث (اصطلاحات المحدثین، تیسیر مصطلح الحدیث، شرح نخبۃ الفکر)
سمسٹر 6

الشداد

تخصصی درجہ اول

کورس کا مقصد:

قرآن و حدیث کی گہری تفہیم اور اصولِ تفسیر کا علم

نصابی مضامین:
  • قرآن (النساء تا التوبۃ)
  • حدیث (سنن ابی داؤد، منتخب کتب)
  • نحو و صرف (شرح ابنِ عقیل، جزء ثالث)
  • اصولِ تفسیر (مقدمۃ فی اصول التفسیر از ابن تیمیہ، الفوز الكبير از شاہ ولی اللہ دہلوی)
  • وراثت (السراجی، اسلامی قانونِ وراثت)
سمسٹر 7

عالیہ

تخصصی درجہ دوم

کورس کا مقصد:

عقیدے کی تعمیق اور قرآن و حدیث کا جامع مطالعہ

نصابی مضامین:
  • قرآن (بنی اسرائیل اور الکہف، شعراء تا ص)
  • حدیث (صحیح مسلم، منتخب کتب)
  • نحووصرف (شرح ابنِ عقیل جزء رابع)
  • عقیدہ (تقویۃ الایمان، کتاب التوحید، عقیدہ واسطیہ، عقیدہ طحاویہ)
سمسٹر 8
کورس کا مقصد:

اسلامی علوم کی تکمیل اور ادیانِ عالم کا تقابلی مطالعہ

نصابی مضامین:
  • قرآن (مجادلۃ تا ناس)
  • حدیث (صحیح بخاری، منتخب کتب)
  • فقہ (بدایۃ المجتہد، منتخب کتب)
  • الادیان والفرق (اقوامِ عالم کے ادیان و مذاہب)